اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت حنیف اللہ عرف حمزہ بنائی گئی ہے۔ 25 سالہ حنیف اللہ کا تعلق افغان سرحد سے ملحقہ مہمند ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔
جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حنیف اللہ نے ہی واہگہ بارڈر پر منعقدہ تقریب کے اختتام پر حملہ کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کی وڈیو بھی جلد جاری کی جائے گی۔ جماعت الاحرار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ طالبان اور قبائلیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کا ردعمل تھا۔
واضح رہے کہ دو نومبر کو واہگہ بارڈر پر پریڈ کی تقریب کے دوران داخلی راستے پر ہوئے حملے میں تین رینجرز اہلکاروں، دس خواتین اور سات بچوں سمیت 60 افراد ہلاک جبکہ 110 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
.......
/169